ٹی 20ورلڈکپ:پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کا فاتحانہ آغا زکردیا، نیوزی لینڈ کو شکست
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ ٹی 20کے پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 146رنز کا ہدف دیا جوپاکستان نے تین کٹوں کے نقصان پرآخری اوورمیںحاصل کرلیا،محمد حفیظ نے 55 ،کامران اکمل 52رنز ، شرجیل خان 12رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔مکلم نے دووکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے ٹی 20ورلڈکپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے عمرگل نے تین اور محمد طلحہ نے دوووجبکہ سعید اجمل ،بلاول بھٹی ، ذوالفقار بابراور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مکلم کاکہناتھاکہ وارم اپ میچ سے ایونٹ کی تیاری میں مدد ملے گی ۔پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے کہاکہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کافیصلہ کرتے ، ہر کھلاڑی فٹ ہے ، سب کی نظریں جیت پر ہیں ۔
