جڑواں بہنوں نے اپنے مشترکہ محبوب کے سر پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، انتہائی شرمناک خواہش کا اظہار کردیا

جڑواں بہنوں نے اپنے مشترکہ محبوب کے سر پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، انتہائی ...
جڑواں بہنوں نے اپنے مشترکہ محبوب کے سر پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، انتہائی شرمناک خواہش کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو ہر دو جڑواں افراد ایک جیسے نظر آتے ہیں لیکن آسٹریلوی جڑواں بہنوں اینا اور لوسی کی تو کیا ہی بات ہے۔ یہ دونوں بہنیں 30 سال کی عمر کو پہنچ چکی ہیں اور اس تمام عرصے میں یہ اپنی شکل کے علاوہ لباس، چال ڈھال، گفتگو کے انداز اور پسند ناپسند سمیت ہر چیز کی 100 فیصد مشابہت سے دنیا کو حیران کرتی رہی ہیں۔ یہاں تک تو ٹھیک تھا البتہ حال ہی میں ٹی وی شو ”انسائٹ“ میں بات کرتے ہوئے اینا اور لوسی نے شرمناک انکشاف کیا کہ اب وہ دونوں مشترکہ بوائے فرینڈ کی مدد سے ایک ساتھ حاملہ ہونے کا فیصلہ بھی کرچکی ہیں، کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں جو بھی ہو اور اس کے ان کے جسم میں جو بھی تبدیلی آئے، یہ دونوں کے لئے ایک سی ہونی چاہئیے۔

مزید جانئے: نوجوان لڑکی جسے ڈاکٹر حاملہ سمجھتے رہے لیکن پھر چند ہفتوں بعد اچانک موت ہوگئی، دراصل کیا بیماری تھی؟ ایسا انکشاف جو کسی کو بھی پریشان کردے
اینا اور لوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جڑواں ہونے کے باوجود ہمیشہ کوشش جاری رکھی ہے کہ زندگی کے ہر پہلو میں اور ہر قدم پر ایک جیسی نظر آئیں۔ اینا کا کہنا تھا کہ اگر وہ حاملہ ہوئیں تو لوسی پیچھے نہیں رہ سکتیں کیونکہ دونوں کے لئے ایک سا رہنا ضروری ہے۔ یہ دونوں بہنیں قدرت کی طرف سے ایک جیسی بنائی گئی ہیں لیکن یہ لباس بھی ایک جیسا پہنتی ہیں، کھانا بھی ایک جیسا اور برابر مقدار میں کھاتی ہیں اور حتیٰ کہ ایک جیسی ورزش بھی برابر وقت کے لئے کرتی ہیں تاکہ زندگی بھر ایک دوسرے کا عکس نظر آتی رہیں۔ دونوں نے ایک ہی نوجوان کو بوائے فرینڈ بنا رکھا ہے، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں دو مختلف مردوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -