گاڑی کی وہ نمبرپلیٹ جو عرب ملک میں 142 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی، ایسا کیا خاص نمبر تھا؟ جان کر آپ بھی اس عیاشی پر ہکے بکے رہ جائیں گے

گاڑی کی وہ نمبرپلیٹ جو عرب ملک میں 142 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی، ایسا کیا خاص ...
گاڑی کی وہ نمبرپلیٹ جو عرب ملک میں 142 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی، ایسا کیا خاص نمبر تھا؟ جان کر آپ بھی اس عیاشی پر ہکے بکے رہ جائیں گے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) منفرد اور دلکش اعداد والی نمبر پلیٹ کا شوق یوں تو ہر ملک میں پایا جاتا ہے لیکن متحدہ عرب امارات میں یہ شوق جنون کی حدوں کو چھو رہا ہے۔ یہی وہ ملک ہے کہ جہاں دنیا کی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ ”ابوظہبی 1“ 52.2ملین درہم(تقریباً 142 کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت ہوئی، جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

مزید جانئے: سٹاک مارکیٹ میں کام چھوڑ کر فحش اداکارہ بننے والی لڑکی نے شرمناک اقدام کی منطق دے دی

منفرد نمبر پلیٹوں کی نیلامی کا وقت ایک دفعہ پھر قریب آرہا ہے اور 19مارچ کو رواں سال کی پہلی نیلامی کی جائے گی۔ اس موقع پر ایک بار پھر خاص نمبر پلیٹوں کی کروڑوں میں نیلامی متوقع ہے۔ اگرچہ اس بار کی نیلامی کا حال تو 19مارچ سے پہلے معلوم نہیں ہوگا، لیکن اس سے پہلے نیلام ہونے والی نمبر پلیٹوں کی قیمتوں سے کچھ اندازہ ضرور ہوسکتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں موجود کچھ مہنگی ترین نمبر پلیٹوں کا احوال کچھ یوں ہے:

نمبر: L 171 قیمت : چار لاکھ 20 ہزار درہم

نمبر: O103 قیمت : تین لاکھ 80 ہزار درہم

نمبر: J77700 قیمت 88ہزار درہم

نمبر: I1982 قیمت 48ہزار درہم

نمبر: R1104 قیمت 28ہزار درہم

مزید :

عرب دنیا -