خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق ،10زخمی

خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق ،10زخمی
خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 5افراد جاں بحق ،10زخمی

خیبر ایجنسی(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبر ایجنسی میں شادی کی خوشیاں منانے والے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ،باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

ایکپسپریس نیوز کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقے کم شلمان میں باراتیوں کی بس بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری ، حادثے میں 4خواتین سمیت 5باراتی جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

مزید :

خیبر -