’آج ہم ان کھلاڑیوں کی وجہ سے کامیاب ہوئے ‘پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آئن مورگن نے کامیابی کی اصل وجہ بے نقاب کردی

’آج ہم ان کھلاڑیوں کی وجہ سے کامیاب ہوئے ‘پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم ...
’آج ہم ان کھلاڑیوں کی وجہ سے کامیاب ہوئے ‘پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان آئن مورگن نے کامیابی کی اصل وجہ بے نقاب کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ شاہد آفرید ی نے بہترین باولنگ کی انہوں نے اس میچ کو فرنٹ سے لیڈ کیا جبکہ عثمان شنواری نے بھی کمال کارکردگی دکھا کرہمیں پلے آ ف تک باآسانی رسائی دلوائی۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے این مورگن کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز کی کارکردگی سے سبق سیکھ لیا جو غلطیاں کیں ان کو دہرایا نہیں ۔میچ میں کیچز ڈراپ ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ گیم میں ایسا ہوتا رہتا ہے اور جو بھی کیچز ڈراپ ہوئے وہ آسان نہیں تھے۔
این مورگن کا کہنا تھاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ایک مضبوط ٹیم ہے اگلے میچ میں ان کے ساتھ سخت مقابلہ ہوگا۔پی ایس ایل کے فائنل کی دوڑ کیلئے پوائنٹس ٹیبل پر موجود پہلی دو ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان 18 مارچ کو ہوگا اور اس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم سیدھی کراچی میں فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -