سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد کا الوداعی عشائیہ لینے سے انکار

سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد کا الوداعی عشائیہ لینے سے انکار
سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد کا الوداعی عشائیہ لینے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے جسٹس دوست محمد خان نے ایک انتہائی غیر معمولی فیصلہ کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار، کھوسہ اور دیگر ساتھی ججوں کا عشائیہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جسٹس دوست محمد نے سپریم کورٹ کے وکیلوں کی غیر قانونی تنظیم کی جانب سے بھی الوداعی کھانے کی دعوت شکریے کے ساتھ واپس کر دی ہے۔ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی کہ جسٹس دوست محمد خان نے معذرت کیوں کی تاہم ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے کہ جسٹس دوست محمد خان کچھ عرصہ سے دیگر ججوں سے الگ اور خاموش ہیں۔خیبرپختون خوا کے شہر بنوں سے تعلق رکھنے والے جسٹس دوست محمد خان 19 مارچ کو اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے پر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے ججز 65 برس کی عمر میں ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں۔اعلی عدلیہ میں یہ روایت رہی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے موقع جج کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا جاتا ہے جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کے علاوہ سینئر وکیل، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملہ شرکت کرتا ہے۔