شاہد خاقان عباسی فخر امام کو نگران وزیراعظم بنوانے کے خواہش مند
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کو نگراں وزیراعظم بنوانے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلہ میں انہوں نے لابنگ شروع کردی ۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
قائد نوازشریف، پارٹی صدر شہبازشریف کے ساتھ مشاورت کے بعد اگر قیادت نے اتفاق کیا تو وزیراعظم، فخر امام کا نام نگراں وزیراعظم کیلئے پیش کرینگے ، اس سلسلہ میں وزیراعظم عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان رابطے جاری ہیں تاہم دونوں اطراف سے کوئی نام پیش نہیں کیا گیا ،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں مشاورت جاری ہے ، وزیراعظم عباسی کے ذہن میں اچھے کردار کے حامل افراد موجود ہیں جس کا ذکر وہ میڈیا سے بھی کر چکے ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق وزیراعظم کے ذہن میں چند ناموں میں سے ایک نام سید فخر امام کا ہے ، وہ قریبی رفقائ، وزراءکو بھی سید فخرامام کی حمایت کیلئے ذہنی طور پر تیار کر رہے ہیں تاکہ فخر امام کا نام نگران وزیراعظم کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کو پیش کیا جائے۔