آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں اہم انکشافات، مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں اہم انکشافات، مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے
آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں اہم انکشافات، مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آنے کے بعد مزید 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزمان نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزموں نے آشیانہ سکیم کا معاہدہ پرائیویٹ افراد سے مل کر تیار کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیسے ہوئی اس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، نیب نے پیراگون سوسائٹی کے بورڈ ممبر سمیت 2 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے بھی شروع کردیے ہیں۔ سابق سی ای او امتیاز حیدر کے لیپ ٹاپ سے ای میلز اور دیگر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ پیراگون اور بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے بورڈ ممبران کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔