چینی صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں 5سال کی توسیع

چینی صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں 5سال کی توسیع
چینی صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں 5سال کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چینی پارلیمنٹ نے صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اب وہ 2023 کے بعد بھی چین کے صدر رہیں گے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو بھی 5 سال کے لیے نائب صدر کے طور پر منتخب کرلیا۔وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹس پڑے اور صرف ایک رکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
واضح رہے کہ کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ملک کے آئین میں اس تاثر کو ختم کر دینا چاہیے جس کے تحت عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور نائب صدر مسلسل تیسری بار صدر کے عہدے کے لیے منتخب نہیں ہو سکتے۔رواں ماہ 11 مارچ کو اس تجویز کی منظوری کے بعد صدر شی جن پنگ کی اپنی صدارت کے دو ادوار کے بعد بھی صدر رہنے کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کو جدید چین کے بانی ماو¿زے تنگ کے بعد ملک کا طاقتور ترین رہنما تصور کیا جاتا ہے۔