انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کیلئے حکومت کو خط

انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کیلئے حکومت ...
انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی کیلئے حکومت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے پاکستان کے تمام آرٹسٹوں کیلئے بھارتی ویزا کے اجرا پر پابندی کے مطالبے کے بعد پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تاحیات پابندی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین بگڑتے سفارتی و سیاسی تعلقات نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند اداکاروں کی خواہشوں پر تاحیات پابندی کی تلوار لٹکادی ہے۔ انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

ماہرہ اورایشوریا میں زیادہ خوبصورت کون؟ میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی
” حکومتِ ہند سے ہماری درخواست ہے کہ تمام پاکستانی آرٹسٹ جو کہ بالی ووڈ کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں کو ورک پرمٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کی جائے، ہم یہ مطالبہ بطور فلم پروفیشنل نہیں کر رہے بلکہ بطور ہندوستانی پاکستانی اداکاروں نے دہشتگردی کے معاملے پر ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے‘۔

عرفان خان کس سنگین ترین پر اسرار بیماری میں مبتلا ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کے بعد انتہائی دردناک حقیقت بیان کردی، اپنے مداحوں کو افسردہ کردیا
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی آرٹسٹوں پر پابندی عائد کردی گئی تو اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کے اندر بھی ایک مضبوط پیغام جائے گا اور یہ تاثر ابھرے گا کہ جب بھارت کی خود مختاری کی بات ہو تو تمام انڈین ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

مزید :

تفریح -