بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کا ’’جڑ واں بھائی‘‘ کراچی میں ایسا کام کرتا ہے کہ جو بھی سنے حیرت سے دوچار ہوجائے گا

بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کا ’’جڑ واں بھائی‘‘ کراچی میں ایسا کام کرتا ہے کہ ...
بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کا ’’جڑ واں بھائی‘‘ کراچی میں ایسا کام کرتا ہے کہ جو بھی سنے حیرت سے دوچار ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)’’ میرے لئے میرانام سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ،جب کوئی مجھے شاہ رخ کہہ کر پکارتا ہے تو میں اتنا خوش نہیں ہوتا،البتہ قدرت کے حسین اتفاق پر حیران ضرورہوتا ہوں کہ میری اداکار شاہ رخ سے مشابہت پائی جاتی ہے لیکن میں شاہ رخ خان بننے کی کوشش نہیں کرتا ،اپنی الگ پہچان بناؤں گا‘‘ کراچی میں مقیم بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان سے حیرت انگیز طور پر مماثلت رکھنے والے محمد احمد نے ڈیلی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ان کے اندربھی شاہ رخ خان جیسی فنکارانہ صلاحیتیں موجود ہیں تاہم وہ میوزیشن اور سنگر بھی ہیں ،انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کیا ہے جس کی وڈیو عنقریب لانچ کی جائے گی۔محمد احمد نے بتایا کہ اکثر لوگ دھوکہ کھاجاتے اور سمجھتے ہیں کہ میں شاہ رخ خان کا جڑواں بھائی ہوں،کئی دوست تو یہ کہہ کر چھیڑتے بھی ہیں کہ تم شاہ رخ کے جڑواں ہو حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ۔محمد احمد کا کہنا ہے کہ انہیں ٹی وی کی جانب سے ڈراموں کی آفرز بھی ہوئی ہیں ،کئی بار مارننگ شوز میں شاہ رخ خان سے مماثلت کی وجہ سے شرکت کرچکے ہیں لیکن ان پروگراموں میں شاہ رخ کی نقالی کرنے کی بجائے اپنی خداداد صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں محمد احمد نے کہا کہ جب میں کسی تقریب میں جاتا ہوں ،انجان لوگ بھی تپاک سے ملتے ہیں،یہ نہیں معلوم لڑکیوں کے دل پر کیا گذرتی ہوگی لیکن وہ پلٹ پلٹ کر غور سے دیکھتی ہیں ۔کراچی کی ایک کمپنی میں آئی ٹی مینجر کے طور پر کام کرنے والے پاکستانی شاہ رخ خان نے کہا کہ صرف شاہ رخ سے مماثلت کو کیش کر اکے مستقبل نہیں بنایا جاسکتا ۔شاہ رخ خان گریٹ ایکٹر ہے،موقع ملا تو ان سے لازمی ملنا چاہوں گا ۔