فلسطینی قبرستانوں کو یہودیانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے:ابو زھرہ

فلسطینی قبرستانوں کو یہودیانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے:ابو زھرہ
فلسطینی قبرستانوں کو یہودیانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے:ابو زھرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(اے این این)بیت المقدس میں فلسطینی قبرستان کمیٹی کے چیئرمین نے صہیونی حکام کی جانب سے تاریخی اسلامی قبرستانوں کو یہودیانے کی شدید مذمت کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق قبرستانوں کی بہبود کرنے کیلئے قائم کردہ کمیٹی کے چیئرمین انجینئر مصطفی ابو زھرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے توسیع پسندانہ عزائم میں بیت المقدس کے تاریخی قبرستان بھی محفوظ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے حال ہی میں مسجد اقصی سے متصل تاریخی قبرستان باب الرحمہ پر دھاوا بولا اور کئی قبروں کی بے حرمتی کی جبکہ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں تاریخی قبرستان کی بے حرمتی کی اور کئی قبروں کو سوراخ کرڈالے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوج کی بڑی تعداد نے پیر کے روز بیت المقدس میں المجاھدین قبرستان پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود شہدا کی قبروں کی بے حرمتی کی۔ صہیونی فوج کی بھاری نفری نے باب الساھرہ کے قریب واقع قبرستان پر دھاوا بولا۔ قابض فوج نے قبرستان کا جنگلا اور اس کے داخلی راستے پر لگا گیٹ توڑ دیا اور کئی قبروں پر لگے کتبے بھی اکھاڑ پھینکے۔