100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی کمپنی سربمہر

100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی کمپنی سربمہر
100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی کمپنی سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت محنت و سماجی فروغ نے 100ملین ریال سرمایہ رکھنے والی ایک استقدام کمپنی کو خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے کہا ہے کہ وزارت محنت نے خلاف ورزی پر کمپنی کو اس بات کی پروا کئے بغیر بند کردیا کہ اس کے پاس کتنا بڑا سرمایہ ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزارت محنت قانون او رضابطوں کی کس قدر پابند ہے۔ مذکورہ کمپنی نے متعدد افراد او راداروں کو دھوکہ دے رکھا تھا۔ کمپنی کا کھاتہ منجمد کیا گیا ہے۔ وزار ت اس کے اکاﺅنٹ میں موجود رقم میں سے لوگوں کے حقوق ادا کرے گی۔ 

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -