عامر لیاقت تحریک انصاف جوائن کر رہے ہیں: عمران اسماعیل کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف کے رہنما عمرا ن اسما عیل نے دعویٰ کیاہے کہ معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت پی ٹی آئی جوائن کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھا کہ عامر لیاقت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان19مارچ بروز (پیر) کو بذریعہ پریس کانفرنس کریں گے ۔ ہماری ساری قیادت ان کی شمولیت پر راضی ہے اور جماعت کے کسی بھی رکن کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے عامر لیاقت کو پسند کرتے ہیں جبکہ ان پر آج تک کسی قسم کا کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔عامر لیاقت کی مقبولیت کی وجہ ان کے والد صاحب ہیں اور وہ اپنے علم کی وجہ سے بھی جا نے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت اس سے قبل عامر لیاقت ایم کیو ایم کے رکن تھے اور انہوں نے 22 اگست کو متحدہ بانی کی جانب سے متنازعہ تقریر کے بعد ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ دیا تھا۔