200 سے زائد بندروں کا گرلز کالج پر حملہ

200 سے زائد بندروں کا گرلز کالج پر حملہ
200 سے زائد بندروں کا گرلز کالج پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کی عسیر ریجن کے ایک گرلز کالج میں 200سے زیادہ بندروں نے حملہ کردیا۔ الوئام ویب سائٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں بندروں کو دیکھ کر طالبات خوفزدہ ہوکر کلاسوں میں بھاگ گئیں۔ اسکول انتظامیہ نے شہری دفاع کی مدد حاصل کرکے ان بندروں سے جان چھڑائی۔ اس بارے میں لوگوں کا کہناہے کہ کالج انتظامیہ کو اس قسم کے معاملات سے نمٹنے کیلئے پیشگی تدابیر اختیار کرنی چاہئے تاکہ لڑکیاں خوفزدہ نہ ہوں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -