فلسطینی نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی، ایک اہلکارہلاک، 2 زخمی

فلسطینی نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی، ایک اہلکارہلاک، 2 زخمی
فلسطینی نے اسرائیلی فوجی دستے پر گاڑی چڑھا دی، ایک اہلکارہلاک، 2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)غربِ اردن میں میں فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، اس حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے والا فلسطینی لڑکا معمولی زخمی ہوا۔
غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ یہ واقعہ فلسطین کے مغربی قصبے جینن میں یہودی آبادیوں کے قریب ہوا ۔گاڑی کی ٹکر سے مزید2 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے جبکہ اس واقعے میں ملوث شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن اْسے بعد میں گرفتار کر لیا گیااور اپنی گاڑی سے ٹکر مارنے والا فلسطینی لڑکا معمولی زخمی ہوا۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ فوجی یہودی آبادیوں کے قریب علاقے کی چھان بین کر رہے تھے۔
اسرائیل کی سکیورٹی سروسزکا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور کا نام ’’ اللکباہ ‘‘ہے اور وہ جینن کے قریب دیہات کا رہنے والا ہے۔ مبینہ حملہ آور اس سے پہلے بھی جیل میں قید رہ چکا ہے اور وہ ایک سال پہلے ہی رہا ہوا تھا۔اسرائیل کی فوج کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد مشتبہ شخص اور اْس کے خاندان کو روزگار، تجارت اور اسرائیل آنے جانے کے لیے جاری کیے گئے تمام پرمٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔