بلاول بھٹو کا رضا ربانی کو کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا رضا ربانی کو کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ
بلاول بھٹو کا رضا ربانی کو کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑوانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی کو اپوزیشن لیڈر بننے کی بھی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا تاہم بلاول بھٹو نے انہیں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ کراچی کے حلقہ سے عام انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ رضا ربانی عام انتخاب میں منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیں گے ۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے سینیٹ چیئرمین کیلئے رضا ربانی کے نام پر آمادگی کا اظہار کیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کے آصف زرداری نے نوازشریف کی اس پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے رضا ربانی کا نام مسترد کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -