چینی پارلیمنٹ نے ایک مرتبہ پھر شی جن پنگ کو صدر منتخب کرلیا، حمایت میں کتنے ووٹ ملے اور خلاف کتنے؟ جواب ایسا کہ پاکستانی سیاستدان کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

چینی پارلیمنٹ نے ایک مرتبہ پھر شی جن پنگ کو صدر منتخب کرلیا، حمایت میں کتنے ...
چینی پارلیمنٹ نے ایک مرتبہ پھر شی جن پنگ کو صدر منتخب کرلیا، حمایت میں کتنے ووٹ ملے اور خلاف کتنے؟ جواب ایسا کہ پاکستانی سیاستدان کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کو ایک بار پھر ملک کا صدر منتخب کرلیا ہے۔ اس انتخاب سے پہلے ہی صدارتی مدت کی پابندی بھی ختم کی جا چکی ہے یعنی اب شی جن پنگ جب تک چاہیں صدر رہ سکتے ہیں۔ بیجنگ کے مرکزی گریٹ ہال میں صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا تو ایک کے بعد ایک رکن پارلیمان شی جن پنگ کی حمایت میں ہاتھ اٹھاتا چلا گیا حتٰی کہ تمام 2970 ارکان کے نے ان کے حق میں ووٹ دے ڈالا، یعنی ایک بھی ووٹ مخالف نہیں پڑا۔ نائب صدر کے لئے وانگ کشان کا نام تجویز کیا گیا اور صرف ایک ووٹ ان کے خلاف پڑا۔ وانگ کشان کرپشن کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کے باعث شہرت حاصل کرنے والے ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔
اس سے پہلے اتوار کے روز چینی پارلیمنٹ نے صدارتی مدت پر پابندی کا خاتمہ کردیا تھا، یعنی اب شی جن پنگ لامحدود مدت کے لئے چین کے صدر رہنا چاہیں تو ان کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ چونسٹھ سالہ چینی صدر کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ اور چینی افواج کے کمانڈر بھی ہیں۔ انہیں عظیم چینی رہنما ماﺅزے تنگ کے بعد چین کا طاقتور ترین رہنما قرار دیا جاتا ہے۔