گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی ٹرک کو ٹکر،حادثے سے 12گاڑیاں ٹکرا گئی
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرانوالہ کے جی ٹی روڈ پرڈمپر کی ٹرک کو ٹکر کے نتیجے میں 12گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،جس سے 20افرادزخمی ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،جن میں2کی حالت تشویش نا ک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب زخمیوں کے لواحقین نے جی ٹی روڈ بلاک کردیا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعے کی وجہ بننے والے ٹرک اور ڈمپر کے بارے کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی۔