’جب ہم نے عاصمہ رانی کے قاتل کو پکڑا تو اس وقت وہ۔۔۔‘ دبئی پولیس کے سربراہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

’جب ہم نے عاصمہ رانی کے قاتل کو پکڑا تو اس وقت وہ۔۔۔‘ دبئی پولیس کے سربراہ نے ...
’جب ہم نے عاصمہ رانی کے قاتل کو پکڑا تو اس وقت وہ۔۔۔‘ دبئی پولیس کے سربراہ نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر قتل کرنے والا سفاک قاتل مجاہد آفریدی اپنی دولت اور حیثیت کے بل بوتے پر بیرون ملک فرارہونے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن اس کی تمام مکاری و عیاری بھی اسے گرفتاری سے بچا نہیں پائی۔اس بدبخت نے پولیس کو دھوکہ دینے کے لئے اپنا حلیہ تبدیل کر لیا اور اپنے تئیں ساری دنیا کی نظروں سے چھپ کر بیٹھا تھا کہ 10 مارچ کے روز انٹرپول کی مدد سے دبئی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
گلف نیو زکے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے دبئی پہنچنے سے پہلے کئی اور ممالک کا سفر بھی کیا۔ وہ اپنا حلیہ بھی تبدیل کرچکا تھا لیکن ہم نے اس کی شناخت کرلی۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو وہ حیرانی اور صدمے کی کیفیت میںنظر آرہا تھا۔“
دبئی پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن افیئرز شعبے کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا تھا کہ ”ملزم جب سے ایک ہمسایہ خلیجی ملک سے دبئی آیا تھاپولیس اس کی نگرانی کررہی تھی۔ پھر ہمیں مجاہد نامی ملزم کے بارے میں درخواست موصول ہوئی۔ اس کا وارنٹ آنے سے پہلے وہ یہاں داخل ہو چکا تھا لیکن ہم نے اس کی شناخت کرلی اور اس کی لوکیشن کا بھی پتہ چلالیا۔ پاکستان کی جانب سے انٹرپول کو خبردار کیا گیا تھا کہ ملزم متحدہ عرب امارات جاسکتاہے۔ اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرنے کے لئے اپنی مونچھیں اور داڑھی صاف کردی تھی لیکن پھر بھی ہم نے اس کی شناخت کرلی اور اسے پاکستان کے حوالے کردیا۔“ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملزم عاصمہ رانی کے قتل سے پہلے ایک اور قتل کے الزام میں بھی مطلوب تھا۔

مزید :

عرب دنیا -