جاپانی وزیراعظم کی مقبولیت میں 10 فیصد کمی ہوئی:عوامی جائزہ
ٹوکیو(این این آئی)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کی مقبولیت میں تقریباً 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
رائے عامہ کے تازہ جائزے کے مطابق مقبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ ایک مالی سکینڈل ہے،اس سکینڈل کی وجہ جاپانی وزارت خزانہ کا وہ بیان ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کم قیمت پر فروخت کی جانے والی ریاستی زمین کے ریکارڈ میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ اس سکینڈل کو شینزو آبے دورِ حکومت کا سنگین ترین بحران قرار دیا گیا ہے۔ آبے کے وزیر خزانہ تارو آسو بھی شدید تنقید کی لپیٹ میں ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا اصرار ہے کہ زمینوں کی فروخت میں کچھ غلط نہیں ہوا ہے۔