پی ایس ایل سیزن میں کتنے کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا ہے اور کیوں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں پہلے مرحلے کے اختتام پر اب تک پانچ کھلاڑیوں پر جرمانے اور وارننگ جاری کی گئی۔سلو اوور ریٹ پر ملتان سلطانز کے شعیب ملک پر دو مرتبہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ محمد عامر ،احمد شہزاد سے الجھے تو میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ بھرنا پڑا ۔ فخرزمان کو اشارہ کرنے پر حسن علی پر میچ فیس کا10فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پانچ کھلاڑیوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے راحت علی کو وارننگ جاری کی گئی۔