بھارت میں سپائس جیٹ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا
بنگلور(آئی این پی) بھارت میں سپائس جیٹ کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔
بھارتی میڈیاکے مطابق سپائس جیٹ کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا جو کہ حیدرآباد سے پہنچا تھا۔ واقعہ کے بعد رن وے پر لگی لائٹیں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ تمام مسافروں اور سامان کو حفاظت سے اتار لیا گیا۔ ایئرپورٹ افسر نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد طیارہ ٹیکسی کررہا تھا کہ اس دوران ایک طرف چلاگیا جس کے نتیجے میں رن وے پر لگی لائٹس تباہ ہوئیں۔ سوا گھنٹے کیلئے رن وے بند کردیا گیا اور 10پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔8پروازیں چنئی بھیج دی گئیں۔ طیارے کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔