31مئی کوحکومت تحلیل ، نوازشریف کانام لے کر ووٹ مانگنے سے کو ئی نہیں روک سکتا:خواجہ آصف
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 31مئی کوحکومت تحلیل ہوجائے گی جبکہ مجھے نوازشریف کانام لے کر ووٹ مانگنے سے کو ئی نہیں روک سکتا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 5 برس عوام کی خدمت میں گزارے، اپنے حلقے میں نوازشریف کے نام پرووٹ مانگوں گا ،لوگوں کواعتراض ہوگا لیکن مجھے حلقہ بندیوں پرکوئی اعتراض نہیں کیونکہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے میرے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ شامل ہواہے۔ ہرمحاذ پرمخالفین کامقابلہ عوام کی طاقت سے کریں گے،مجھے انتخابی مہم سے کوئی نہیں روک سکتا اور نہ ہی کوئی نوازشریف کانام لیکرووٹ مانگنے سے روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیصلہ سیا ہی پھینکنے سے نہیں ووٹوں کی طاقت سے ہوتاہے جبکہ عوام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں گے۔نوازشریف کی محبتوں کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اور مخالفین آج بھی جھوٹے الزامات لگارہے ہیں،مجھے پتاہے کونسی طاقتیں اورمخالف قوتیں متحرک ہیں۔مجھے میرے شہرکے لوگوں نے بے پناہ محبت دی جبکہ ہمارے دشمن بھی خیانت کاالزام نہیں لگاسکتے۔