کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی
کوئٹہ میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کی پیش گوئی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کوئٹہ میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ آج صبح شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ، قلات میں سات، بارکھان میں دس اور تربت میں دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -