البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی شاہ جمال میں صفائی آگا ہی سرگرمی : شہریوں کیساتھ ملکر پودے لگا ئے

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی شاہ جمال میں صفائی آگا ہی سرگرمی : شہریوں کیساتھ ...

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ہفتہ کے روز کلین اینڈ گرین کمپین کے تحت شاہ جمال میں صفائی و آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ مہم کا مقصد مقامی لوگوں کو صفائی ستھرائی ،جدید ویسٹ مینجمنٹ اور اس ضمن میں انفرادی کردار پر تربیت فراہم کرنا تھا ۔روڈ پر آگاہی کیمپ لگا کر البیراک ٹیم نے اہلِ علاقہ میں معلوماتی بروشیرز تقسیم کئے تا کہ لوگوں کو البیراک سے تعاون کے ساتھ ساتھ گندگی اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں کے متعلق آگاہی دی جا سکے۔سر گرمی سے قبل علاقے میں البیراک سینٹری ورکرز نے خصوصی صفائی آپریشن بھی کیا۔بعدازاں، کمپنی افسران، مقامی لوگوں اور سینٹری ورکرز نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا ۔ اس موقع پر منیجر آپریشنز البیراک سحرش ادریس کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اپنے ماحول کوصاف ستھرااور خوشگواررکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر قومی فرض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ سرگرمی کے اختتام پر صحت و صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک بھی کی گئی۔اس موقع پر البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود اور سلمان اعجاز بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1