ڈور آفاویئرنس کی تعلیمی شعبے کیلئے خدمات قابل قدر ہیں شفقت محمود

ڈور آفاویئرنس کی تعلیمی شعبے کیلئے خدمات قابل قدر ہیں شفقت محمود

لاہور(جنرل رپورٹر) جھگیوں میں مقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ڈور آفاوئیرنس کے تمام سکولوں میں ہونیوالے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کیلئے تقریب کاانعقاد کیاگیا، مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تھے جبکہ صدارت ڈور آف اویئرنس کی چیئرپرسن ربا ہمایوں نے کی۔ معروف سکالر قاسم علی شاہ‘ ممبر بورڈ آفڈائریکٹرز‘طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ ڈور آفاویئرنس کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات قابل قدر اور مشکل حالات میں بھی جھگیوں میں مقیم بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے مصروفعمل ہے۔ یہ ادارہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بہترین کردار ادا ر رہاہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ادارے کے طلبہ و طالبات پاکستان کی ترقی میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک دنیا میں جتنی بھی قوموں نے ترقی کی ہے ان کی بنیاد تعلیم تھی ۔ موجودہ حکومت بھی اسی تناظر میں عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشا اللہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکساں نصاب تعلیم کیلئے بھی کوشاں ہے جس کے ذریعے امیر اور غریب کے بچے کو ایک ہی طرز کی تعلیم میسر آئے گی جس سے دونوں کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر طرح کے وسائل اور اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔چیئرپرسن ڈور آفاویئرنس رباہمایوں نے کہاکہ سکول کے اساتذہ بچوں کی پڑھائی پر بہت محنت کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کے اندر تعلیم حاصل کرنے کا جذبہ بیدار ہواہے۔

شفقت محمود

مزید : میٹروپولیٹن 1