ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوالہ کالونی،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کا دورہ گوالہ کالونی،صفائی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور(جنر ل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پی پی 170 کے علاقہ گوالہ کالونی کا دورہ کیا۔ اے ڈی سی آر اویس ملک، اے سی ماڈل ٹاؤن مظہر علی سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے گوالہ کالونی میں صفائی ستھرائی ، سٹریٹ لائٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ گوالہ کالونی میں صفائی ستھرائی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کو ہدایات جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوالہ کالونی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے گا تاکہ گوالہ کالونی کے مسائل کم ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گوالہ کالونی میں علاقہ مکینوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیئے جائینگے۔ڈ ی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ڈی سی

مزید : میٹروپولیٹن 1