وزیر اعظم صرفتقریروں سے عوامی خدمت کر رہے ہیں،عابد صدیقی

وزیر اعظم صرفتقریروں سے عوامی خدمت کر رہے ہیں،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی خدمت تقریروں سے کر رہے ہیں عملاً حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی اور عمران خان کی سیاست ایک جیسی ہے مودی انتخابات جیتنے کے لئے سرحدوں پر کشیدگی بڑھا رہا ہے جبکہ عمران خان حکومت بچانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے مگر عوام عمران خان کی پالیسیوں سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔ حکومت کی ناکامیاں آشکار ہو چکی ہیں حکمران جماعت کے پاس کوئی ویژن نہیں اور نہ ہی حکومت چلانے کی صلاحیت ہے۔ تحریک انصاف اپوزیشن کو نشانہ بنا کر حکومت کی ہچکولے کھاتی کشتی کو سہارا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ کوئی پیپلز پارٹی کو خوف زدہ نہیں کر سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -