کڈز پبلک اور طیبہ فاؤنڈیشن سکولوں کے مطالعاتی دورے

کڈز پبلک اور طیبہ فاؤنڈیشن سکولوں کے مطالعاتی دورے

لاہور (جنرل رپورٹر)کڈز پبلک ہائی سکول‘ سلامت پورہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ اور طیبہ فاؤنڈیشن سکول‘کچا جیل روڈ‘ کوٹ لکھپت کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے حمایت اسلام بوائز مڈل سکول‘ موڑ سمن آباد‘لاہور‘حمایت اسلام پاشا گرلز ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘لاہور‘جناح کیڈٹ سکول‘ عمر چوک‘ امامیہ کالونی شاہدرہ‘لاہور اورشاہین ماڈل سکول‘ عمر پارک‘ امامیہ کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد470تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1