الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے،صبا ثاقب

الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے،صبا ثاقب

  

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ لاہور کی سیکرٹری جنرل صبا ثاقب نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہمارامشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو اشیائے خورونوش، گرم بستر، لحاف، کپڑے ، برتن اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے جبکہ مذید سامان بھی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اپنے ان بھائیوں کی مشکلات کے خاتمہ میں بھر پور تعاون کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -