سانحہ نیوزی لینڈ،اوآئی سی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے،پرویز ملک

سانحہ نیوزی لینڈ،اوآئی سی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے،پرویز ملک

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مسلمانوں کی حفاظت اور انہیں دہشت گردی سے بچانے کی حکمت عملی طے کی جائے اور مستقبل میں ایسے سانحات کے سد باب کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا جائے۔این آر او کی بات کرنے والے پہلے ملکی معیشت کو ٹھیک اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں جس میں وہ مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں،لیڈر این آر او یا یوٹرن سے نہیں بنتے نہ ہی کسی لیڈر کو اس کی ضرورت ہوتی ہے، عمران نیازی کو اس کی ضرورت تھی اسی لئے انہوں نے اپنی بہن علیمہ خان کو دیا۔انہوں نے کہا کہ ،پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں،اور ایٹمی قوت کو آج بھکاری کی دنیا میںآج شکل میں پیش کیا جارہاہے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1