دشمنوں نے مسلمانوں کے خلافصلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے،علماء

دشمنوں نے مسلمانوں کے خلافصلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے،علماء

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے اور پچاس سے زائد سے مسلمانوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں نے مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔ پچاس معصوم مسلمانوں کی شہادتوں کے المناک سانحہ نے پوری امت مسلمہ کو اشکبار کر دیا ہے۔ مسلمان دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پاکستانی حکومت نیوزی لینڈ کے سانحہ کے خلاف زوردار آواز بلند کرے۔ دہشت گردی پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں میں مسلمانوں کو ہندو، عیسائی، یہودی اور بدھسٹوں کی انتہا پسندی کا سامنا ہے۔ دہشت گرد وحشی درندے اور انسانیت کے قاتل ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔افسوس ناک واقعہ پر پوری قوم دکھی اور غمزدہ ہے ۔عالمی برادری خون ناحق پر صدائے احتجاج بلند کریں ۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1