دکھ کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں،عادل حفیظ

دکھ کی اس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں،عادل حفیظ

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، نیوزی لینڈ ایک پرامن اور اعلیٰ انسانی اقدار کا حامل ملک ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم نیوزی لینڈ کی حکومت،عوام اور متاثرہ خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1