تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کچھ بھی نہ بدل سکے،لیاقت بلوچ

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کچھ بھی نہ بدل سکے،لیاقت بلوچ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستا ن کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ہر آنے والادن ثابت کررہاہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والے کوئی تبدیلی نہیں لاسکے ۔ المیہ یہ ہے کہ ملک میں سیاست اور جمہوریت کے نام پر عوام کو یرغمال بنا کر ایک استحصالی نظام مسلط کردیا گیاہے ۔ نام نہاد سیاسی و جمہوری جماعتوں نے ملک میں سیاست اور جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا اور کارکنوں کی سیاسی تربیت کرنے کی بجائے انہیں چاپلوسی، خود غرض اور مفاد پرست بنا کر ملکی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ستر سال میں بار بار حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی حالت بدلنے کی طرف توجہ نھیں دی ۔ جماعت اسلامی ایک نظریاتی و جمہوری جماعت ہے جو انسانوں پر مسلط استحصالی نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جاری مرکزی تربیت گاھ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں مغرب اور استعماری طاقتوں کے مسلط کردہ نظام کی بجائے قرآن و سنت کے تابع حقیقی جمہوری نظام لانا چاہتی ہے ۔ ہم اپنا نظریہ طاقت سے مسلط کرنے کی بجائے جمہوری اور آئینی جدوجہد کے قائل ہیں ۔ہر چند سال بعد اسٹیبلشمنٹ مستقبل کا ایک خاکہ بناتی ہے اور پھر نادیدہ قوتوں کے ذریعے اس خاکے میں رنگ بھرے جاتے ہیں ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -