پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے مختلف عہدیداروں کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب نے مختلف عہدیداروں کا اعلان کردیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے سنٹرل پنجاب تنظیم کے لیے خالی عہدوں پرنئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ۔ خواجہ اویس مشتاق کو نائب صدر پنجاب مقرر کر دیا گیا چوہدری سعید اقبال فیصل آباد ڈویژن کے صدر، سامعہ ناز ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات نامزد اعجاز چوہدری کو فیصل آباد ضلع کا صدر، رائے شاہجہاں جنرل سیکرٹری نامزدانتظار حسین نائب صدر ضلع فیصل آباد مقرر کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی پنجاب میڈیا سیل سے جاری خبر کے مطابق ضلع سیالکوٹ کے لیے چوہدری اظہر صدر اور سیکرٹری جنرل شہباز خان مقرر،سٹڈی سرکل پنجاب کے صدر الطاف قریشی اور سیکرٹری جنرل راجہ اسرار عباسی کو مقرر کیا گیا۔ سید نذر شاہ کو پیپلز لیبر ونگ پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ سپورٹس ونگ پنجا ب کے صدر طیب محمود چٹھہ اور صابر قصوری سیکرٹری جنرل مقرر۔اسی طرح سے سید عنایت شاہ کو کسان ونگ پنجا کا صدر جبکہناصر جاوید گھمن سیکرٹری جنرل مقررکر دیا گیا اور ڈاکٹر جاوید اقبال قمر کو پیپلزپارٹی ڈاکٹرز ونگ پنجاب کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیاہے۔

نامزدگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -