دہشتگردی فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے،عبدالمتین شیخ

دہشتگردی فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے،عبدالمتین شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکریٹری عبدالمتین شیخ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشتگردی کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔ حکومت پاکستان نیوز ی لینڈ کی مساجدمیں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات پر نیوز ی لینڈ حکومت سمیت عالمی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوز ی لینڈمساجدمیں پیش آنے والے واقعات دنیا بھر میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔