عوام کو صحتمندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

عوام کو صحتمندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوام کو صحت مند انہ ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کے پی کے کے کامیاب تجربے کے بعد پورے ملک میں شجر کاری کی جا رہی ہے پنجاب حکومت صوبے بھرمیں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھرپور انداز میں جاری کئے ہوئے ہے۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور موسم بہار کی شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں درختوں کو کاٹ کر بہت ظلم کیا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے درخت لگانے کی بجائے انہیں کاٹا گیا۔لیکن تحریک انصاف کی حکومت ماحول کے تحفظ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران پنجاب میں 1کروڑ20لاکھ پودے لگانے کا ہدف پورا کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -