انٹرنیشنل ختم نبوت اور جامعہ اشرفیہ کے علماء کی سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت

انٹرنیشنل ختم نبوت اور جامعہ اشرفیہ کے علماء کی سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت

  

لاہور (پ ر) اور انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃالشیخ مولانا ڈاکٹرسعید احمد عنائیت اللہ (مکہ مکرمہ) اور دیگر قائدین مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی، مدرس مسجد الحرام مکہ مکرمہ مولانا محمد مکی حجازی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نینے نیوزی لینڈ کی مساجد میں بیگناہ مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام دشمنی کی بدترین مثال اور انسانیت پر حملہ ہے انہوں نے کہا کہ عراق، شام، فلسطین، کشمیراور برمامیں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی طاقتوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اور مسلم حکمرانوں کی کی غفلت اور آپس کے اختلافات انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ یورپ میں مساجد اور مسلمانوں کی حفاظت کے لیے مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -