عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مثالی نہیں بن سکتا،خرم گنڈاپور

عدل و انصاف کے بغیر کوئی بھی معاشرہ مثالی نہیں بن سکتا،خرم گنڈاپور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف، برداشت، احترام مذاہب اور انسانی حقوق کے احترام کے بغیر مثالی معاشرہ نہیں بن سکتا، نیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والی درندگی و دہشتگردی کے اندوہناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، نیوزی لینڈ ایک پرامن اور تکریم انسانیت کااحترام کرنے والا ملک ہے، اس مشکل اور افسوسناک لمحات میں نیوزی لینڈکی حکومت، عوام اور دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، نوجوان باطن کی روشنی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے مطالعہ میں شامل کریں، نوجوان طلباء و طالبات اپنی تعلیم اور مطالعہ کو مفیداور بامقصد بنائیں،دہشتگردوں،اسلام اور انسانیت کے دشمنوں کے گمراہ کن نظریات سے خود کو اور اپنے دوستوں کو بھی بچائیں، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مبسوط تاریخی فتویٰ اور فروغ امن نصاب مرتب کر کے اپنی اسلامی، ملی، بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا، طلباء ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکر کے امین بن کر، امن کے سفیر بن کر محبت اور دوستی کے پیغام کو عام کریں، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے، اس موقع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف، سردار منصور قاسم، عمر اعوان، یونس نوشاہی، میاں انصر، ضیاء الرحمن و دیگر بھی موجود تھے

خرم گنڈا پور

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -