ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولیات دینے کی پالیسی پر کاربند ہے،طارق انور

ریلوے انتظامیہ مسافروں کو سہولیات دینے کی پالیسی پر کاربند ہے،طارق انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) مسافروں کو دوران سفر بہتر اور معیاری سہولیات دینے کی پالیسی پر کاربند ریلوے انتظامیہ ان ایکشن ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور طارق انور سپرا نے لاہور سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو دوران سفر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹرین کے اندر صفائی ستھرائی، ٹائلٹس میں لیکیوایڈ سوپ، ٹشو، مسلم شاور، ڈائننگ کار میں اشیاء کا معیار، کراکری کا معیار اور صفائی، بیڈنگ اور ٹرین عملے کی کارکردگی کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا۔ دوران چیکنگ انہوں نے ٹرین عملے کو مسافروں کے ساتھ خوش اخلاق طریقے سے پیش آنے کی خاص ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایس ریلوے لاہور نے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز کے ہمراہ مسافروں کے ٹکٹ چیک کرواتے ہوئے 19 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے بھی کروادیے۔ بغیر ٹکٹ مسافروں سے مبلغ پینتالیس ہزار ایک سو بیس روپے وصول کیے گئے جو کہ بعد ازاں قومی خزانے میں جمع کروادیے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایس ریلوے نے عملے کو ہدایت کی کہ ریلوے کا مسنگ ریونیو اکھٹا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور یہ ہم سب کا فرض بھی ہے۔
صاحبزادہ حامد