شہر اقبا ل کے صحا فیوں نے صحا فت کی نئی راہیں متعین کیں،وزیر سپیشل ایجوکیشن

شہر اقبا ل کے صحا فیوں نے صحا فت کی نئی راہیں متعین کیں،وزیر سپیشل ایجوکیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ( بیورورپورٹ) روزنامہ پا کستان کے چیف ایڈ یٹر معروف تجزبہ نگا ر اوردانشور مجیب الر حمن شامی نے کہا ہے کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافتی ذمہ داریوں کا تقاضا ہے کہ عوام کی سماجی اور سیا سی تر بیت کر ے تا کہ حکومت اور عوام کے دمیان اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو سکے ۔صحافت ریاست کا اہم ترین ستون ہے جس کے بغیر ریاست کا ڈھانچہ ادھورا ہے۔ ان خیا لات کا اظہارانہوں نے روزنامہ نوائے شمال اخبار کی 29ویں سالگر ہ کے حوالے سے سیا لکوٹ چیمبر آف کا مر س کے آڈیٹوریم میں منعقد ایک پر وقار تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر عوامی نما ئند گا ن ،پر نٹ والیکڑ انک میڈ یا سے وابستہ افراد ، صنعتکاروں ، وکلاء ، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے نما ئند ہ افراد نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت چیمبر آف کا مرس کے قائم مقام صدر وقا ص اکرم اعوان جبکہ نقابت کے فرا ئض نوجوان صحافی ڈاکٹر شمس جا وید نے ادا کیے ۔ صوبا ئی وزیر سپیشل ایجو کیشن چودھری محمد اخلاق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہر اقبا ل کے صحا فیوں نے صحا فت کی نئی راہیں متعین کیں اور عوام میں سیا سی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔وزیر جیل خانہ جات آزاد کشمیر چوہدری محمد اسحاق نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ نامسا عد حا لات میں روزانہ اخبار چلانا جان جو کھوں کا کام تھا جس میں نو ائے شما ل کی با قاعدہ اشاعت با عث اطمینان ہے امید ہے کہ مثبت صحافت کا یہ سفر جا ری و ساری رہے گا ۔ تقر یب کے صدر میزبان وقا ص اکرم اعوان قائم مقام صدر چیمبر آف کا مرس نے اپنے صدارتی خطاب میں مجیب الرحمن شامی کو خو ش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ کہا کہ نو ائے شما ل نے صنعتکا روں کے مسائل کو اجا گر کیا جس کی وجہ سے ان کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ۔اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے روزنامہ نو ائے شما ل کے چیف ایڈ یٹر محمد رشید چوہدری نے کہا کہ نا مساعد حالات میں اخبار کو جا ری رکھنا صبر آزما اور کٹھن مر حلہ تھا الحمد اللہ اس میں سر خرو ہوا ۔اس کا سارا کر یڈ ٹ بانی ایڈ یٹر اور بزر گ صحافی رانا آصف محمود اور نو ائے شما ل کی پو ری ٹیم کو جا تا ہے اس مو قع پر تحر یک انصاف سینٹر ل پنجاب کے صدر عمر ڈار ،سیا لکوٹ بار کے سابق صدر شاہد میر ایڈ ووکیٹ ،عبد الشکور مرزا، عرفان اللہ وڑائچ ایڈ ووکیٹ اورانور حسین باجوہ نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصو صی نے ادارہ کی طرف سے مختلف مقررین میں یا دگار شیلڈیں تقسیم کیں۔ تقریب محمد ابر یز خان ،شیخ عارف سونی،شیخ آصف سونی، شیخ خلیل احمد،حاجی غلام مجتبیٰ مہر،ملک ند یم اعوان ،مظفرسلہر ی ،فہیم ریاض بھٹی ،عامر بٹ ،میاں اشفاق ،خواجہ ریحان نسیم، عمر فا روق،نواز ش علی قریشی، تنویر حیدر اعوان، یا سر رضا، حامد کا ہلوں،مبین ملک ،ند یم چاند غو ری ،انجم نقوی ،عظیم اقبال، میاں عثمان اقبا ل ،میاں عثمان شہزاد، اسلم نا دار سلہر ی ،محمد سلیم ،نواز خان ،علی شہزاد،عبد الکر یم سیا ل،فضل الرحمن ،اویس عاجز،حسن شاہ سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شر کت کی۔مجیب الرحمن شامی نے بیوروچیف سیالکوٹ محمد ابریز خان اور دیگر دوستوں کے ہمراہ جناح ہاوس کا بھی دورہ کیا اور وہاں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عمر ڈاراور صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا والہانہ استقبال کیا اور ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
نوائے شمال سالگرہ

مزید :

صفحہ آخر -