چنیوٹ ،گھریلوں جھگڑے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کرکے خودکشی لرلی

چنیوٹ ،گھریلوں جھگڑے پر سفاک شخص نے بیوی اور 3بچوں کو قتل کرکے خودکشی لرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چنیوٹ(نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان) گھریلو جھگڑے کی بنا پر ظالم اور سفاک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی دوبیٹیاں اوربیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ملزم نے بعد میں خودکو فائر مار کر خودکشی کر لی تفصیلات کے مطابق کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ محلہ غفور آباد رائے چند میں پیش آیادجہاں پرملزم اعجازولد احمد علی قوم وربھونے فائرنگ کر کے اپنی 32سالہ بیوی روبینہ، پانچ سالہ بیٹا ابوبکر، چار سالہ تحریم، اور تین سالہ مرتضین کے سینوں پرپسٹل کی مدد سے گولیاں چلا کر قتل کردیا وقوعہ کے بعد ملزم محمد اعجاز نے اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چنیوٹ انور کھتیران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ ملزم محمد اعجاز کا اپنے بیوی روبینہ بی بی سے جھگڑا رہتا تھا اور معاشی حالات سے بھی تنگ تھا جس پرطیش میں آکر ملزم اعجاز نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور تین بچوں سمیت خود کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیانعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور)جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ کے تھانہ سٹی کی حدود میں بچوں سمیت بیوی کو قتل کرنے کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آ ر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -