اسد منیر کی خودکشی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،چیئرمین نیب استعفیٰ دیں،پیپلز پارٹی

اسد منیر کی خودکشی پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے،چیئرمین نیب استعفیٰ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین نیب کو بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کی خود کشی پر استعفیٰ دینا چاہئے اور اس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل ہوں،موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ،مسعود اظہر کو بچانے کے لئے چین کا کندھا استعمال کیا گیا ہے ، یو اے ای کی طرف سے تیل کی مد میں اعلان کردہ پیسے واپس لے لئے ،جب بھی چیئرمین بلاول بھٹو حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو ان کو نیب کی طرف سے نوٹس آجاتا ہے کیونکہ یہ ان کو ناگوار گزرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر اور نیئر حسین بخاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت کہتی تھی کہ ہم دہشت گردوں کو ختم کررہے ہیں لیکن انہوں نے مولانا مسعود اظہر کو بچانے کے لئے چین کے کندھے کو استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہو چکی ہے یو اے ای نے تیل کی مد میں دی گئی سہولت 3.2ملین کو واپس لے لیا ہے ، وزیراعظم کو اس حوالے سے جواب دینا ہوگا۔ ریٹائرڈ بریگیڈیئر اسد منیر کو نیب نے پریشان کیا تو انہوں نے خود کشی کرلی چیئرمین نیب کا اب اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا جب تک انکوائری نہیں ہو جاتی تب تک چیئرمین نیب کو استعفیٰ دینا چاہیے ۔سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ نیب بے لگام ہو چکا ہے جو ایک سابق فوجی ڈکٹیٹر کے دور میں بنایا گیا تھا۔نیب کو پیپلزپارٹی سے سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -