غیر ملکی کرکٹر زکا مشکور ہوں وہ ہماری دعوت پرکھیلنے آئے، عارف علوی

غیر ملکی کرکٹر زکا مشکور ہوں وہ ہماری دعوت پرکھیلنے آئے، عارف علوی

کراچی(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ضرور ہوگا،غیر ملکی کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ وہ ہماری دعوت پر یہاں آئے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی بھی موجود تھے۔صدر پاکستان نے کہا کہ پی ایس ایل فور کا فائنل میچ دیکھنے ضرور آؤں گا، میں بہت خوش ہوں اور بڑے شوق سے پی ایس ایل میچز دیکھنے آیا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کا مجھے بہت شوق ہے۔ایک سوال کے جواب میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، پاکستان دہشت گردی کے حالات سے گزر چکا ہے، پڑوسی ملک کو بھی کہتا ہوں کہ نفرت بڑھانا آسان اسے کم کرنا مشکل ہے۔

عارف علوی

مزید : صفحہ آخر