شرقپور شریف: ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی نواسے سمیت جاں بحق
شرقپور شریف( نامہ نگار) نواحی گاؤں دھول میں تیزرفتار موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،میاں بیوی کمسن نواسے سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فتووالہ کے رہائشی شوکت علی اپنی بیوی نگینہ بی بی اور6 سالہ نواسے عبدالرحمن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شرقپور سے واپس اپنے گاؤں فتووالہ جا رہے تھے کہ گاؤں دھول کے قریب موٹر سائیکل سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ 70 سالہ شوکت علی، اسکی بیوی 60 سالہ نگینہ بی بی اور 6 سالہ عبدالرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقہ میں سوگ کی فضا پیدا ہو گئی۔