وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے، حسن مرتضیٰ

وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے، حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی )پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیب کا لا قانون ہے، نیب میں اصلاحات پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں ، نیب کا ادارہ صرف سیاسی انتقام کے لئے استعمال ہورہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مقدمات کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ آ گیا ہے، عوام جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے، ہم عوام کی طاقت کے سہارے دربارہ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا سندھ کی جیل بھرنے کا اعلان حیران کن ہے ، اس طرح کے اعلانات سے چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی بڑھے گا، پہلے سراج درانی کو گرفتار کیا گیا اور اب پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ماضی میں بھی ہمارے قائدین آزمائش سے گزرے اوراب پھر کسی بھی آزمائش سے گزرنے کے لئے تیار ہیں،کوئی بھی امتحان ہمار ا حوصلہ کم نہیں کرسکتا۔

مزید :

صفحہ آخر -