پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماتصور چودھری سعودی عرب میں پارٹی صدر منتخب
جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر رہنما تصور چودھری کو پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کا صدر مقرر کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف/ مڈل ایسٹ میاں منیر ہنس نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تصور چودھری پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر رہنما ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے پی پی پی سعودی عرب کے چیف آرگنائزر، سینئر نائب صدر اور دیگر عہدوں کی زمہ داری بخوبی نبھاتے رہے ہیں پارٹی آرگنائزیشن کا وصیح تجربہ رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر پی پی پی سعودی عرب عہدیداروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں، محمد ریاض راٹھوڑ کو سینیئر نائب صدر، محمد کاظم ملک کو نائب صدر، جاوید ملک کو نائب صدر، اور سردار محمد رزاق کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔