کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘ آن ایئر،شائقین کی پسندیدگی

کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘ آن ایئر،شائقین کی پسندیدگی

لاہور(فلم رپورٹر)کاشف نثار کی نئی ڈرامہ سیریل ’’انکار‘‘ نجی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوگئی ہے جس کی پہلی قسط بہت زیادہ پسند کی گئی کیونکہ اس قسط میں کافی زیادہ سسپنس تھا جس نے ناظرین کے ذہنوں میں کئی سوال اٹھائے ہیں اور یقینی طور ان سوالوں کے جواب آئندہ اقساط میں ہی ملیں گے۔ویسے تو اس قسط میں آنے والے سب فنکاروں کو پسند کی گیا لیکن اگر یہ کہا کہ جائے کہ پہلی قسط یمنیٰ زیدی کے نام تھی تو اس میں کوئی مذائقہ نہیں ہے۔یمنیٰ زیدی نے کنزیٰ ملک اورریحان شیخ کی بیٹی کا کردار کیا ہے جو سکول ٹیچر ہے لیکن سب یہ وجہ جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ اس میں یونیورسٹی کی تعلیم ادھوری کیوں چھوڑی۔ سمیع خان نے نورالحسن کے بیٹے کا کردار کیا ہے۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی بہادر لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اس کمزور نظام انصاف میں ایک بہت ہی طاقتور شخص کے خلاف حصول انصاف کی جدوجہد کررہی ہے۔رمل جو کہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھی اچانک ہی گم صم رہنے لگی ہر وقت ہنسنے مسکرانے والی لڑکی کی زندگی سے جیسے خوشیاں روٹھ سی گئی ہوں۔ اسی دوران شایان اس کی زندگی میں خوشگوار جھونکا بن کر آتا ہے اس کے آنے سے رمل کی ویران زندگی میں بہار آجاتی ہے۔ جلد ہی یہ دونوں منگنی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں لیکن رمل کی خوشیاں اس وقت انتہائی غم میں تبدیل ہوجاتی ہیں جب ان دونوں کا مشترکہ دوست واجد رمل کو جان سے مارنے کی سازش کرتا ہے جس کی وجہ سے رمل خطرناک حد تک زخمی ہوجاتی ہے۔یہیں سے ا س کی زندگی ایک نیا موڑ لیتی ہے جس میں وہ کمزور نظام انصاف اورمعاشرے کے روایتی رویئے کے باوجود ایک طاقتور شخص کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوجاتی ہے۔تحریرظفر معراج ، پیشکش مومنہ درید پروڈکشنز اور کاسٹ میں عمران اشرف ‘یمنیٰ زیدی‘ سمیع خان‘ریحان شیخ‘ نور الحسن ‘ عمران پیرزادہ ‘ نبیلہ خان‘ حسیب خان‘ کوثر اشرف ‘ مہوش علی‘ منزہ عارف ‘ صائمہ سلیم‘ سامعہ بٹ،صائمہ نورین اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر صفدر رحمن خٹک اور پراجیکٹ ہیڈ شاہد رشید ہیں۔ڈرامے کی کہانی ایک ایسی بہادر لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اس کمزور نظام انصاف میں ایک بہت ہی طاقتور شخص کے خلاف حصول انصاف کی جدوجہد کررہی ہے۔

مزید : کلچر