سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج کو انجکشن متعلقہ حاجی کیمپوں میں لگیں گے

سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج کو انجکشن متعلقہ حاجی کیمپوں میں ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم 2019ء کے عازمین حج کو انجکشن متعلقہ حاجی کیمپوں میں لگیں گے،ہوپ کا پرائیویٹ سکیم کے عازمین کو پولیو کے قطرے اور گردن توڑ بخار کے ٹیکے حج ٹریننگ پروگرامات میں کرانے کی اجازت دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے،وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین حج کے لیے حاجی کیمپوں میں ہی انجکشن لگیں گے،کہا گیا ہے کہ مہنگی ویکسنیشن ہوتی ہے حج ٹریننگ پروگرامات میں موثر ٹمپریچر فراہم نہیں کیا جا سکتا جس سے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے اس لیے حاجی کیمپوں میں اعلیٰ انتظامات موجود ہیں تمام عازمین کو حاجی کیمپوں میں ہی آنا پڑے گا۔

کیمپ

مزید : صفحہ آخر